مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے نیم فوجی دستوں کے شہیدوں کے اہل خانہ کی مدد کے لئے آج یہاں ایک ویب سائٹ اور ایپ لانچ کیا۔وزیر داخلہ نے فلم اداکار اکشے کمار
کی موجودگی میں یہاں ایک پروگرام میں 'بھارت کے ویر جوان' ویب سائٹ اور موبائل ایپ لانچ کیا۔واضح ر ہے کہ اکشے کمار شہیدوں کے اہل خانہ کو وقتا فوقتا مالی مدد دیتے رہتے ہیں۔